ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک ہائی کورٹ کے لئے چار نئے ججوں کا تقرر

کرناٹک ہائی کورٹ کے لئے چار نئے ججوں کا تقرر

Wed, 24 Feb 2021 11:35:24    S.O. News Service

بنگلورو،24؍فروری(ایس او نیوز) کرناٹک ہائی کورٹ کے لئے چار نئے ججوں کا تقرر کرنے صدر ہند رامناتھ کووند نے حکم دیا ہے۔ہائی کورٹ کے لئے نامزد کئے گئے چار نئے ججوں کے نام جسٹس سنگا پورم راگھوا چار کرشنا کمار، جسٹس اشوک سبھاش چندرا کنگی، جسٹس سچن شنکر مگدوم اور جسٹس سورج گووند راج۔ مرکزی وزارت قانون سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ان چاروں ججوں کو ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے۔ ماہ ستمبر 2019 میں ان چار ججوں کو ریاستی ہائی کورٹ کے اڈیشنل ججوں کی حیثیت سے تقرر کیا گیا تھا۔


Share: